حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ فیلڈ مارشل کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنس سے نوازا دیا گیا، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان عبدالعزیز ال سعود سے ملاقات کی۔ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان عبدالعزیز ال سعود سے ملاقات ہوئی، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنس سے بھی نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان عبدالعزیز ال سعود سے ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان علاقائی سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی بدلتی جیو پولیٹیکل صورتحال اور مشترکہ چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی، جبکہ دونوں ممالک کے تاریخی، برادرانہ اور گہرے تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنس سے نوازا گیا، کنگ عبدالعزیز میڈل سعودی عرب کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز ہے، اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاندار عسکری خدمات اور قیادت کا اعتراف ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک ہم آہنگی میں کلیدی کردار کا اعتراف بھی ہے، اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف تعاون اور علاقائی امن و استحکام کیلئے خدمات کو سراہا گیا، سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اسٹریٹجک وڑن کی تعریف کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اعزاز پر خادم الحرمین الشریفین اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا، اور اعزاز کو پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کا مظہر قرار دیا، انہوں نے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، ترجمان کے مطابق کنگ عبدالعزیز میڈل کی تقریب پاکستان سعودی تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے، دونوں ممالک کا علاقائی اور عالمی امن کیلئے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم ہے۔