بلوچستان،زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کیلئے معاہدہ طے پا گیا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ بلوچستان،زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ زمینوں کے ریکارڈ کو جدید خطوط پر ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے حکومت بلوچستان اور لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (LIMS) کے مابین باقاعدہ معاہدہ طے پایا ہے۔ بلوچستان کی زمینوں کے ریکارڈ کو جدید خطوط پر ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے حکومت بلوچستان اور لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (LIMS) کے مابین باقاعدہ معاہدہ طے پا گیابلوچستان میں زمینوں کے ریکارڈ کو جدید خطوط پر ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے حکومت بلوچستان اور لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (LIMS) کے مابین باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں باہمی مفاہمت کی دستاویزات پر دستخط کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں حکومت بلوچستان کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی اور لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے معاہدے پر دستخط کئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو تقریب کے دوران منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں بلوچستان کے 25 اضلاع میں جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم (GIS) کی مدد سے زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا اس اقدام کے ذریعے زمینوں کا ریکارڈ جدید، محفوظ اور شفاف نظام سے منسلک ہو گا، جس سے زمینوں سے متعلق امور میں بہتری اور عوام کو سہولت میسر آئے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زمینوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن صوبے میں شفافیت، بہتر گورننس اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے نہ صرف بدعنوانی کے امکانات میں کمی آئے گی بلکہ عوام کو زمینوں کے حصول، منتقلی اور تصدیق جیسے معاملات میں بھی آسانی فراہم ہو گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منصوبے پر عمل درآمد مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے عوامی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور زمینوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اس وژن کی عملی مثال ہے تقریب میں صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی، ممبر بورڈ آف ریونیو ٹو بشیر احمد بنگلزئی، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.