بگ بیش لیگ، بابر اعظم ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گئے

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ بگ بیش لیگ، بابر اعظم ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گئے، سڈنی سکسرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 10 گیندوں پر صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑی پورا سیزن کھیلیں گے‘ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تاریخوں کا اعلان ہونا ہے۔ آسٹریلوی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں بابر اعظم ایک مرتبہ پھر عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئے۔

سڈنی میں جاری میچ میں قومی کرکٹر بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 10 گیندوں پر صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ سڈنی سکسرز اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے درمیان میچ جاری ہے، جہاں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔اس سے پہلے پرتھ میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں بھی بابر اعظم متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے اور صرف 5 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔

بی بی ایل میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان، محمد رضوان اور دیگر پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں میں شامل ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا مکمل سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں اور دورہ پاکستان پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بی بی ایل میں جن کھلاڑیوں کے معاہدے ہوئے ہیں وہ پورا سیزن کھیلیں گے۔

ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تاریخوں کا اعلان ہونا ہے، دورہ پاکستان کے حوالے سے ایشیز سیریز کے بعد کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے تمام معاملات سے آگاہ کریں گے، 2022 میں کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان جا چکا ہوں اور یہ بڑا اچھا تجربہ تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.