عمران خان سے ملاقات، فہرست جاری، سہیل آفریدی آؤٹ

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ عمران خان سے ملاقات، فہرست جاری، سہیل آفریدی آؤٹ، پی ٹی آئی کے سیاسی رہنماوں کی ملاقات کا دن مقرر، پی ٹی آئی نے چھ رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی، وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی شامل نہیں، آفتاب عالم، عدنان قادری اور پیر مصور خان سمیت دیگر رہنما کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے جبکہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور 2 دیگر صوبائی وزرا کو اشتہاری قرار دیدیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبائی وزراء مینا خان، شفیع جان، امجد علی اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار شائع ہوگئے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے سیاسی رہنماوں کی ملاقات کا دن مقرر ہو گیا ہے۔ پارٹی نے کل ملاقات کے لیے چھ رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ہے۔فہرست میں آفتاب عالم، عدنان قادری اور پیر مصور خان کے نام شامل ہیں جبکہ محمد اسرار، لیاقت علی خان اور تیمور خان جھگڑا بھی ملاقات میں شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا نام اس مرتبہ فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور 2 دیگر صوبائی وزرا کو اشتہاری قرار دیدیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبائی وزراء مینا خان، شفیع جان، امجد علی اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار شائع ہوگئے۔ پانچوں ملزمان کوسی ٹی ڈی اسلام آباد کے 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔ملزمان کو اشتہارکے ذریعے 30 روزکے اندرعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ 30 دن پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر افراد کے خلاف 26 نومبر 2024 کو ہونے والے احتجاج کے معاملے میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.