یوکرین کے بچوں کے اغواء کا مغربی الزام بے بنیاد ہے، روس

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ یوکرین کے بچوں کے اغواء کا مغربی الزام بے بنیاد ہے، کیف حکومت کی بدعنوانی اور مغرب کی مالی معاونت روس کے خلاف دباؤ پیدا کرنے کے لیے ناکام کوششیں کر رہی ہے، یورپی ممالک پر کوئی جارحانہ منصوبہ نہیں،اشتعال پر سخت اور فیصلہ کن جواب دینے کیلئے روس تیار ہے۔ پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خور یف نے کہا ہے کہ روس پر یوکرینی بچوں کے اغوا کے مغربی الزامات بے بنیاد ہیں، کیف حکومت کی بدعنوانی اور مغرب کی مالی معاونت روس کے خلاف دباؤ پیدا کرنے کے لیے ناکام کوششیں کر رہی ہے،یورپی ممالک پر کوئی جارحانہ منصوبہ نہیں ہے، روس مخالف اشتعال پر سخت اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

روس کے سفیر البرٹ پی خور یف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین بحران پر روسی موقف واضح کیااور کہا کہ ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی مذاکرات کاروں نے پانچ گھنٹے تک تفصیلی مذاکرات کیے، مذاکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا، مذاکرات 15 اگست کو روس اور امریکہ کے درمیان طے شدہ معاہدوں پر مبنی تھا۔روسی سفیر نے کہا کہ روس پر یوکرینی بچوں کے اغوا کے مغربی الزامات بے بنیاد ہیں، ابھی تک صرف 339 بچوں کی تفصیلات موصول ہوئی ہیں۔

روسی سفیر نے یورپی کمیشن کے نئے مالیاتی اور قانونی منصوبے مضحکہ خیز قرار دئیے اور کہا کہ روس یورپی کمیشن کے کسی منصوبے کو قبول نہیں کرے گا، کیف حکومت کی بدعنوانی اور مغرب کی مالی معاونت روس کے خلاف دباؤ پیدا کرنے کے لیے ناکام کوششیں کر رہی ہے، مغربی پابندیاں عالمی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور توانائی و صنعت کے شعبے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔روس یوریشیائی سلامتی اور مشترکہ اقتصادی نظام کے قیام کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

روسی سفیر نے کہا کہ یوریشیائی سلامتی اور مشترکہ اقتصادی نظام ایشیائی، افریقی اور لاطینی امریکی ممالک شریک ہیں۔یورپی ممالک پر کوئی جارحانہ منصوبہ نہیں ہے، روسی سفیر البرٹ فی خوریف نے کہا کہ روس مخالف اشتعال پر سخت اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے، روس کے جدید ہتھیاروں میں بین براعظمی کروز میزائل ”بوری ویستنک” اور زیر آب چلنے والا آبدوزی ڈرون ”پوسائیڈن” شامل ہیں، یوکرین تنازع پر غیر جانبداری اور سفارتی حل کی کوششوں پر پاکستانی حکومت کا شکریہ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.