پاکستان کا تمام شوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دفاتر کھولنے کا مطالبہ

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ پاکستان نے تمام شوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دفاتر کھولنے کا مطالبہ کر دیا، پاکستان میں دہشتگردی سے متعلق اکاونٹس افغانستان اور بھارت سے آپریٹ ہوتے‘ ہمارے پاس اس کا ثبوت موجود ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بارہا درخواست کی گئی ہے کہ ان اکاونٹس کیخلاف کاروائی کی جائے۔ وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فوری طور پر پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی سے متعلق اکاونٹس افغانستان اور بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں اور ہمارے پاس اس کا ثبوت موجود ہے مگر سوشل میڈیا ادارے تعاون نہیں کرتے۔

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل کے ہمراہ انٹرنیشنل میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہونے والے اکاونٹس کی تفصیلات میڈیا کو فراہم کر دی گئیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز قانونی تقاضوں کے مطابق اپنے دفاتر پاکستان میں کھولیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر فوری طور پر پاکستان میں بند نہیں کرنا چاہتے۔طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس جو دہشتگردی میں استعمال ہو رہے ہیں ان کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بارہا درخواست کی گئی یے کہ ان اکاونٹس کیخلاف کاروائی کی جائے۔

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج،بی ایل اے سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کے درجنوں سوشل میڈیا اکاونٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ان اکاونٹس کی بندش کے حوالے سے درخواست کی گئی ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے حکومت پاکستان کے ساتھ سب سے کم تعاون ایکس اورسب سے بہتر تعاون ٹیلی گرام کا ہے۔ طلال چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فوری طور پر پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنے کا مطالبہ کیااورکہا کہ اے آئی ایلگوریتھم کے ذریعے سوشل میڈیا پر دہشتگردی سے منسلک اکاونٹس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ہمارے اداروں کو آئی پی ایڈریس فراہم کیے جائیں اور پاکستان کے سوشل میڈیا سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کیا جائے۔وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ برازیل میں ایکس پر جرمانے سے متعلق مثال موجود ہے،ہمارے ملک میں موجود سوشل میڈیا قانون پر عمل ہونا چاہیے۔ پاکستان میں دہشتگردی سے متعلق اکاونٹس افغانستان اور بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں اور ہمارے پاس اس کا ثبوت موجود ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.