چیئرمین پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے جو ملاقاتوں کے لیے آتا ہے اس پر واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ کہ اگر وہ دو گھنٹے تک اور بیٹھے رہتے تو ملک اور قوم کا کیا نقصان ہو جاتا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کہ آپ یہ بہانہ لگا رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی ٹویٹ کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو رہی ہے کیا بشری بی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کر رہی ہے ان کی ملاقاتیں کیوں نہیں کروا رہے ہو۔ان کا کہنا تھا کہ کہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا لیکن پھر ایسا ہوگا کہ وہ کسی کے ہاتھ میں کنٹرول نہیں ہوگاان کا کہنا تھا کہ کہ ہم سسٹم کا حصہ اس لیے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت وہ ہوتی ہے جس میں سب لوگ شمولیت کریں ان کا کہنا تھا کہ کہ ہم اس وقت تین کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور ہوئی ہے اپ اس مرتبہ فیڈریٹنگ یونٹ کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہے ہیں آپ پی ٹی ائی پر کیا بین لگانے جا رہے ہیں ابھی تک تو اپ نے سرٹیفیکیٹ ہی نہیں قبول کیا ییان کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوچکا ہے اگر یہی حالات رہے تو حالات آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔