حال نیوز۔۔۔۔۔۔ کور کمانڈر بلوچستان کی جامعہ بلوچستان کے طلباء کیساتھ خصوصی نشست، صوبے کی ترقی، امن و امان اور نوجوانوں کے مثبت کردار کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ کور کمانڈر بلوچستان نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں صوبے کی ترقی، امن و امان اور نوجوانوں کے مثبت کردار کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
طلباء نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے جامع، مدلل اور رہنمائی پر مبنی جوابات دیے گئے۔ملاقات کے دوران کور کمانڈر بلوچستان نے نوجوانوں کو مثبت سوچ اپنانے اور ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ گفتگو میں تعلیم کو قومی ترقی کی اصل بنیاد قرار دیتے ہوئے طلباء کو محنت، نظم و ضبط اور ذمہ دارانہ طرزِ فکر اپنانے کی ہدایت کی گئی۔نشست میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ بلوچستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔
کور کمانڈر بلوچستان کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کو ملک و صوبے کی ترقی میں اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرنا چاہیے۔طلباء نے اس نشست کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں اعتماد، ہم آہنگی اور اداروں کے ساتھ مضبوط اور دیرپا رابطے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ کور کمانڈر بلوچستان کی گفتگو نے نوجوانوں کے حوصلے بلند کیے اور مستقبل کے حوالے سے مثبت سوچ کو مزید تقویت دی۔