ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا ٹرانس جینڈر پلیئرز کی مخالف نکلیں

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا ٹرانس جینڈر پلیئرز کی مخالف نکلیں، میں اس کمیونٹی کی مخالفت نہیں کر رہی‘ میں محسوس کرتی ہوں کہ انہیں خواتین کے اوپر بہت ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر ارینا سبالنکا نے ٹرانس جینڈر ٹینس پلیئرز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کھیلوں میں اس طرح کی چیز کے ساتھ اتفاق نہیں کرتی۔

ارینا سبالنکا ایک انٹرویو میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ یہ ایک پیچیدہ سوال ہے، میں اس کمیونٹی کی مخالفت نہیں کر رہی۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ انہیں خواتین کے اوپر بہت ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ارینا سبالنکا کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ بائیو لوجیکل مینز کا مقابلہ کرنا یہ غیر منصفانہ ہے، ایک خاتون اپنی حد تک پہنچنے کے لیے اپنی ساری زندگی کام کرتی ہے۔

ارینا سبالنکا کا کہنا تھا کہ یہ غیر منصفانہ ہے کہ کہ پھر وہ مرد کا مقابلہ کرے۔ٹرانس جینڈرز کے حوالے سے بیان کے بعد ارینا سبالنکا کو تنقید کا سامنا ہے، ان پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ ویمن ٹینس ایسوسی ایشن ایک حد تک بلڈ ٹیسٹوسٹیرون لیول رکھنے والے ٹرانس ایتھلیٹس کو مقابلے کی اجازرت دیتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.