ایشیز سیریز، تیسرا ٹیسٹ، کمنز اور عثمان خواجہ کی واپسی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ ایشیز سیریز، تیسرا ٹیسٹ، کمنز اور عثمان خواجہ کی واپسی ہو گئے، تیسرے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، کپتان پیٹ کمنز انجری سے ریکوری کے بعد اسکواڈ میں واپس‘عثمان خواجہ 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے۔ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، پیٹ کمنز اسکواڈ میں واپسی کیساتھ ہی ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کپتان پیٹ کمنز انجری سے ری کوری کے بعد اسکواڈ میں واپس آئے ہیں، جبکہ عثمان خواجہ 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔عثمان خواجہ پرتھ ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ برسبین ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔پیٹ کمنز جولائی کے بعد سے کرکٹ ایکشن سے باہر رہے ہیں، انہوں نے جولائی میں جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔

آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، برینڈن ڈوگٹ اور کیمرون گرین کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لیون اور مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، جیک ویدرالڈ اور بیو ویبسٹر شامل ہیں۔ ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا، پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.