پاک فوج کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم

حال نیوز۔۔۔۔۔۔  افواج پاکستان کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دینگے، افواج پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا، معرکہ حق میں آپکی دعاوں، پاک افواج کی دانشمندی اور جرات وبہادری سے شاندار فتح ملی، سیاسی اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، قوم کے لاکھو ں اور بچوں کو یتیم ہونے سے بچانے کے لئے ہماری مسلح افواج کے جوان اپنے بچوں کو یتیم کر رہے ہیں اس سے بڑی قربانی کیا ہو سکتی ہے، کروڑوں لوگوں نے اپنے گھر بار چھوڑ کر اس مید سے پاکستان ہجرت کی کہ پاکستان عالم اسلام میں بلند مقام حاصل کرے گا، ہمیں قائداعظم، اقبال اور ان قربانیاں دینے والے لاکھوں لوگوں کے خوابوں کی تعبیر کے لئے دن رات محنت کرنا ہو گی، ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے دہشتگردی اور فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری، مسلح افواج کے خلاف زہریلا پرو پیگنڈے سے دفاع علمائے کرام سمیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے دہشتگردی اور فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے، مسلح افواج کے خلاف زہریلا پرو پیگنڈے سے دفاع علمائے کرام سمیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ افواج پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا۔ قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں آپکی دعاوں، پاک افواج کی دانشمندی اور جرات وبہادری سے شاندار فتح ملی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری مسلح افواج نے دلیرانہ اور انتہائی جرات کے ساتھ جنگ لڑی۔ جنگ میں جس جرات اور اللہ پر کامل یقین کے ساتھ خداخوفی سپہ سالار کی جو خصوصیت ہوتی ہے۔فیلڈ مارشل نے اس کا بھرپور مظاہرہ کیا اور اللہ نے یہ عظیم کامیابی عطا فر مائی۔ جنگ میں ہماری بری، بحری اور فضائی فوج کی بھرپور کاوشیں شامل ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے تفریق اور فرقہ پرستی کے خاتمے کے لئے علمائے کرام کو متحرک کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس کے پیچھے نما ز پڑھو اس کے پیچھے نہ پڑھو ایسی تفرقہ بازی کا خاتمہ اشد ضروری ہے۔ فرقہ پرست کا خاتمہ نہیں ہو گا تو ملک میں اتھاد و یکجہتی نہیں ہو گا۔ علمائے کرام قران وحدیث کا علم دیتے ہیں۔ انھیں اتحاد ویکجہتی کے لئے مزید فعال ہونا چاہیے۔ یکجہتی اور اتحاد کی فضا کے بغیر ترقی کا سفر جاری رکھنا مشکل ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت خوارج افغانستان سے دہشتگردوں کو بھیج کر بیگناہوں کا خون بہا رہا ہے۔ کے پی اور بلوچستاں میں معصوم بچے اور خواتین شہید ہو رہے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوان بھی آئے روز جام شہادت نوش کر رہے ہیں۔ ہم اپنے جوانوں کے جنازے اٹھاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کے لاکھو ں اور بچوں کو یتیم ہونے سے بچانے کے لئے ہماری مسلح افواج کے جوان اپنے بچوں کو یتیم کر رہے ہیں۔ اس سے بڑی قربانی کیا ہو سکتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود اپنی مسلح افواج کی تذلیل کریں گے تو اس سے بڑی ملک دشمنی نہیں ہو سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک معاشی حوالے سے اس مقام ہ پر ہے کہ ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہیں۔ ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر معشیت کو بچانے کے لئے سیاسی اور عسکری قیادت نے مل کر بچایا۔ شبانہ روز محنت سے ہی ہم پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔ لیکن دہشتگردی جب تک ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوتا ترقی کا یہ سفر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو گا آگ اور پانی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ملک کو ترقی کے سفر پر گامزن رکھنے کے لئے دہشتگردی اور فرقہ پرستی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان کے وقت علمائے کرام نے بانی پاکستان کا ساتھ دیا۔ کروڑوں لوگوں نے اپنے گھر بار چھوڑ کر اس مید سے پاکستان ہجرت کی کہ پاکستان عالم اسلام میں بلند مقام حاصل کرے گا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں قائداعظم، اقبال اور ان قربانیاں دینے والے لاکھوں لوگوں کے خوابوں کی تعبیر کے لئے دن رات محنت کرنا ہو گی، خون پسینہ ایک کرنا ہو گا،اور پائی پائی بچانا ہو گی۔ انہوں نے کہا ملک جادو ٹونے یا کسی اور طریقے سے نہیں شبانہ روز محنت سے ہی ترقی کرتا ہے۔ قومی معاملات پر ہم سب کو یکجا ہونا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ معرکہ حق میں شاندار فتح کی پوری دنیا معترف ہے۔ دشمن ورطہ حیرت میں ہے۔ برادر ممالک کے دل باغ باغ ہیں وہ اس کامیابی کو اپنی فتح سمجھتے ہیں۔ لیکن یہاں ہم اپنی فوج کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی فوج کا اس زہریلے پروپیگنڈے کے خلاف دفاع کریں اگر ہم ا پنی فوج کا مذاق اڑائیں گے تو پاکستان کی عزت کون کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.