حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن بدستور جاری رہا۔ سکیورٹی فورسز کے قلات میں خفیہ اطلاعات پر ایک آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 12دہشتگردہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ہندوستانی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، 12 ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔
دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن جاری ہیں، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ”عزم استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن میں فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی ہے۔
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے‘پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔