ترکیہ نے پاکستان میں ڈرون اسمبلنگ فیکٹری کے قیام کا فیصلہ کر لیا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ ترکیہ نے پاکستان میں ڈرون اسمبلنگ فیکٹری کے قیام کا فیصلہ کر لیا، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی اعتماد کا عالمی سطح پر اعتراف‘ ترکیہ خفیہ جنگی صلاحیتوں اور طویل پرواز کرنے والے ڈرونز اسمبلنگ کیلئے پاکستان برآمد کرے گا۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی اعتماد کا عالمی سطح پر اعتراف سامنے آیا ہے اور ترکیہ نے پاکستان میں ڈرون اسمبلنگ فیکٹری کے قیام پر غور شروع کر دیا ہے۔پاکستان کی جیو اسٹرٹیجک اہمیت اور خطہ کے استحکام میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار کی بین الاقوامی توثیق کی گئی ہے۔

ترکیہ کی جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی منتقلی، پاکستان کو خطہ میں جدید دفاعی پیداواری مرکز بنانے کی جانب اہم اقدام ہے۔بلومبرگ عالمی جریدہ کے مطابق دفاعی صنعت کی وسعت کیلئے ترکیہ کا پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبلنگ فیکٹری کے قیام کا منصوبہ زیر غور ہے۔ ترکیہ خفیہ جنگی صلاحیتوں اور طویل پرواز کرنے والے ڈرونز اسمبلنگ کیلئے پاکستان برآمد کرے گا،ترکیہ کی دفاعی برآمدات رواں سال گیارہ ماہ میں 30 فیصد اضافہ کیساتھ 7.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔مشترکہ پیداواری معاہدہ کے تحت ترکیہ پاکستانی بحریہ کیلئے جدید بحری جنگی جہاز بھی تیار کر رہا ہے۔

ترکیہ نے پاکستان سے ففتھ جینیریشن کے جدید لڑاکا طیارے کان پروگرام میں بھی شمولیت کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔پاک ترک تعاون کے فروغ کیلئے ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز 2019 میں ہی پاکستان میں اپنا پہلا دفتر قائم کر چکی ہے۔2021 اور 2022 میں، ترک کمپنی نے پاکستان کی نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹیفک کمیشن کیساتھ جدید اینکا ڈرونز کے اجزاء کی مشترکہ پیداوار کیلئے معاہدے کیے۔جدید اینکا ڈرون 30 ہزار فٹ کی بلندی پر 24 گھنٹے سے زائد پرواز اور 250 کلوگرام تک وزن لے جانیکی صلاحیت کا حامل ہے۔

ترکیہ پاکستان کو 30 T-129 ATAK ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کیلئے 1.5 ارب ڈالر کے اہم معاہدہ کا بھی شراکت دار ہے۔ڈرون اسمبلنگ فیکٹری پاک ترک دفاعی تعاون کیساتھ ساتھ پاکستان کو جدید ڈرونز ٹیکنالوجی تک رسائی بھی فراہم کرے گی۔ترکیہ کی جانب سے پاکستان کیساتھ مشترکہ منصوبے، پاک فوج کی صلاحیت، معیار اور قابلِ اعتماد شراکت داری کا ثبوت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.