سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، صدر انورا کمارا نے سمندری طوفان، بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہوئی تباہ کاریوں کو 2004کے سونامی کے نقصانات سے زیادہ تباہ کن قرار دے دیا۔عالمی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں بچے اسکول نہیں جا پا رہے۔تنظیم کی تازہ رپورٹ کے مطابق جنوبی تھائی لینڈ میں تقریبا 76ہزار بچے تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہیں کیونکہ اسکول یا تو بند ہیں یا متاثرہ علاقوں میں رسائی ممکن نہیں۔
انڈونیشیا میں بھی صورتحال سنگین ہے جہاں ایک ہزار اسکول سیلاب سے تباہ یا بند ہوچکے ہیں۔ متعدد اسکولوں کو عارضی طور پر ایمرجنسی شیلٹرز کے طور پر بھی استعمال کیا جارہا ہے جس کے باعث تدریسی سرگرمیاں معطل ہیں۔متاثرہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نفسیاتی اور حفاظتی امداد کی فوری ضرورت ہے جبکہ جاری بارشوں کے باعث صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب سمندری طوفان دتوا کے زیراثر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، چنائی میں فلائٹ آپریشن معطل کردی گئی۔