اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 اہلکار دہشتگردانہ حملے میں شہید

حال نیوز۔۔۔۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 اہلکار دہشتگردانہ حملے میں شہید ہو گئے، دہشت گردوں نے گاڑی کو آگ لگا دی، حملہ آور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ لے کر فرار، سیکورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں، بنوں میں مسلح افراد کے حملے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی اللہ کی گاڑی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ خود سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔ حملے میں 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے جبکہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے حملے کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی اور زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، حملے میں ایک ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے تصدیق کی کہ حملہ آور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے کر فرار ہوئے، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی حکام نے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے تاکہ مزید کسی حملے سے بچا جا سکے۔بنوں میں اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور عوام نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں مسلح حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت چار افراد کی شہادت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار،متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔صدرنے کہا کہ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے کیا جارہا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور دونوں پولیس اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں مسلح حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت چار افراد کی شہادت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔صدر نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت، شہداء کی مغفرت اور لواحقین کے صبرِ جمیل کی دعاکی۔صدر مملکت نے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے کیا جارہا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے کی پرزور مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور دونوں پولیس اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔شہید اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور دونوں پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی ہونے والے 3 اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.