پنجگور، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس تھانے پر راکٹوں سے حملہ

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، گوارگو پنجگورچیک پوسٹ پر ماسٹرز ڈگری ہولڈر سے بھاری اسلحہ و خودکش جیکٹ برآمدکرلیا، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تباہ کن حملہ ناکام، تعلیم یافتہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک تشویشناک ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے گوارگو پنجگور چیک پوسٹ پر ایک مشکوک ٹویوٹا ایکسیو کو روک کر بھاری اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔

گاڑی ساجد احمد نامی شخص چلا رہا تھا جو تربت کا رہائشی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹرز ڈگری یافتہ ہے۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم مبینہ طور پر یہ اسلحہ پنجگور سے تربت منتقل کر رہا تھا۔ برآمد کیے گئے سامان میں شامل ہیں:20ہینڈ گرنیڈ5راکٹ لانچر رانڈز2ایم آئی-16رائفلز1خودکش جیکٹ30ڈیمولیشن سلیبز20سٹوس ڈیوائسزحکام کے مطابق بروقت کارروائی نے ایک بڑے دہشت گرد حملے کو ناکام بنادیا ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پنجگور سریکوران پولیس تھانہ پر راکٹ حملہ، ریکارڈ نذرِ آتش، فورسز نے صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، پورا علاقہ دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا، کلیئرنس اور تفتیشی عمل جاری ہے۔ ضلع پنجگور کے علاقے سریکوران میں واقع پولیس تھانہ وشبود پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تھانے کا ریکارڈ اور متعدد اشیا نذرِ آتش ہو گئیں۔ حملہ اچانک کیا گیا اور متعدد راکٹ داغے گئے، جن کی آواز سے پورا علاقہ دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ شدید نوعیت کا تھا، تاہم سکیورٹی فورسز اور پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔ فورسز نے تھانے کے اطراف میں محاصرہ کرتے ہوئے علاقے میں کلیئرنس اور تفتیشی عمل شروع کردیا ہے۔حکام کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے۔ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.