حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔اٹھارویں ترمیم کی حفاظت مشترکہ ذمہ داری ہے، 18ویں ترمیم کے تحفظ کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کریں گے، نیشنل پارٹی صوبوں کے قومی آئینی حقوق اور وسائل پر اختیار کی وکالت ہر فورم پر کریگی۔ سربراہ نیشنل پارٹی و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 18آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کی مضبوطی و دفاع کے متعلق گفتگو کو نہایت مثبت اور سنجیدہ قراد دیا۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ جمہوری و متفقہ ترمیمات و اصلاحات وفاقی ڈھانچے کی مضبوطی اور قومی اکائیوں کی سیاسی و معاشی استحکام کی بنیاد اور علامت ہے۔جو جمہوری سیاسی قوتوں کی طویل جمہوری جدوجہد و سنجیدہ سیاسی عمل کے مرہون منت ہے۔تمام سیاسی جمہوری جماعتوں کو 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کی سازش کی مکمل مخالفت کرنا چاہیے۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ نے قومی اکائیوں کو با اختیار بنایا و اکائیوں کے درمیان اعتماد کو بروئے کار لایا۔ 18ویں آئینی ترمیم نے قومی اکائیوں کی سیاسی و معاشی حقوق کو تحفظ فراہم کیا۔جو چارٹر آف ڈیموکریسی کی بنیادی حصہ ہیں جن پر سیاسی جماعتوں کی اجتماعی بصیرت، مفاہمت اور طویل سیاسی جمہوری جدوجہد کا تاریخی اقدام ہے۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سیاسی و معاشی چیلنجز کا شکار ہے ایسے میں تمام جمہوری قوتیں ائین کی حکمرانی پارلیمان کی بالادستی صوبوں کی خود مختیاری اور 18ویں ترمیم کے تحفظ کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کریں۔نیشنل پارٹی صوبوں کے قومی آئینی حقوق اور وسائل پر اختیار کی وکالت ہر فورم پر کریگی۔