امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر آ گئی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر آ گئی، 60فیصد عوام نے ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد ان کی کارکردگی کو نامناسب قرار دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت دوسری مدت صدارت کے 10ماہ بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جوکہ 2021 میں عہدہ چھوڑنے کے بعد سے اب تک کے سب سے نچلے درجے پر ہے۔

گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ماہ میں ریکارڈ کیے گئے گیلپ سروے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 36فیصد رہ گئی ہے، ریپبلکنز کی حالیہ الیکشن میں ہار اور شٹ ڈاؤن کے باعث امریکی صدر کی مقبولیت میں کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 36فیصد ہے جبکہ 60فیصد عوام نے جنوری میں وائٹ ہاس واپسی کے بعد ان کی کارکردگی کو نامناسب قرار دیا ہے، یہ شرح جولائی کے مقابلے میں ایک پوائنٹ کم ہے۔

ٹرمپ کی مقبولیت 40سے 41فیصد کے درمیان مستحکم رہی تھی۔اگرچہ ڈیموکریٹس کی بڑی تعداد ٹرمپ کی کارکردگی کو ناپسند کرتی ہے، لیکن ریپبلکنز اور آزاد ووٹرز میں بھی قبولیت کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے، اکتوبر کے آخر سے ریپبلکنز کی حمایت 7پوائنٹ گر کر 84فیصد رہ گئی، جبکہ آزاد ووٹرز میں قبولیت 33فیصد سے کم ہو کر اب 25فیصد رہ گئی ہے۔ جرائم سے متعلق ان کی پالیسی کو سب سے زیادہ 43فیصد عوام نے سراہا، 41فیصد نے خارجہ پالیسی کو مناسب قرار دیا اور 39فیصد نے ان کی تجارتی پالیسی سے اتفاق ظاہر کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.