حالیہ سیریز میں یک بعد دیگر ریکارڈز اپنے نام کرنے والے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سہ فریقی سیریز جیتنے پر مبارکباد، ٹرائی سیریز کے دوران جیت کے لیے قومی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز نے پورے ایونٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔انہوں نے سری لنکا اور زمبابوے کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو خاص بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ گرین شرٹ پہننا ہمیشہ ایک اعزاز ہے۔
آل راؤنڈر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فائٹ، یقین اور نتیجے پر شکر گزار ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ کامیابیوں کا یہ سفر جاری رہے گا ہم محنت جاری رکھیں گے۔ ہمیں مزید کامیابیاں ملیں گی، انشااللّٰہ۔قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمدللّٰہ، اس ٹرائی سیریز میں پاکستان ٹیم کی جیت شاندار ہے۔ میں اس ٹیم کا حصہ ہونے اور ضرورت پڑنے پر کردار ادا کرنے کا موقع ملنے پر بے حد شکرگزار ہوں۔ صاحبزادہ فرحان کا مزید کہنا ہے کہ یہ جیت پورے اسکواڈ اور ان سب کے لیے ہے جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا۔