وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری مسلح افواج چاک و چوبند ہیں، عمران نیازی کی بہنیں 9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس میں موجود تھیں،ان کی موجودگی ثابت ہے، یہ جتھوں کو لے کر وہاں لے کر گئی تھیں،تحریک انصاف کو معرکہ حق کے بعد فارن پالیسی کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی، نورین خان نیازی نے انڈین چینل پر جا کر پاکستان کو بدنام کیا، کیا نورین خان نیازی نے مسلمانوں کے ساتھ بھارت کے اندر ہونے والے ظلم پر بات کی؟، کیا نورین خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کی؟ کاش نورین خان نیازی بھارتی چینل پر سات جہاز گرانے کی بات کرتی، یہ وہاں جا کر اس شخص کا رونا روتے ہیں جس پر 190ملین پاونڈ کرپشن کا کیس ہے،پی ٹی آئی کے لئے پاکستان کا مفاد کوئی معنی نہیں رکھتا، انڈین چینلز پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے علاوہ یہ کچھ نہیں کر سکتے،9مئی کے منصوبہ ساز اور سہولت کار قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔