کوئٹہ میں بھٹو شہید کا گھر اصل وارثوں کو دیا جائیگا، سرفراز بگٹی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔کوئٹہ میں بھٹو شہید کا گھر اصل وارثوں کو واپس کیا جائیگا، بھٹو زندہ ہے، مزدور اور غریب کے حق میں آج بھی زندہ ہے دہشت گردی کے خلاف وہ جنگ جس کا آغاز شہید بے نظیر بھٹو نے کیا اس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، پیپلز پارٹی نے دہشت گردوں کو للکارا اور شہدا دے کر پاکستان کو بچایا، پاکستان ناقابل تسخیر ہے، اس میں فوج اور قائدین کا کردار ہمیشہ یاد رہے گا، پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف کھل کر مقابلہ کیا، چاروں صوبوں کی زنجیر بن کر رہی۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بھٹو شہید کا گھر اصل وارثوں کو واپس کیا جائے گابھٹو زندہ ہے، مزدور اور غریب کے حق میں آج بھی زندہ ہے دہشت گردی کے خلاف وہ جنگ جس کا آغاز شہید بے نظیر بھٹو نے کیاپیپلز پارٹی نے دہشت گردوں کو للکارا اور شہدا دے کر پاکستان کو بچایاپاکستان ناقابل تسخیر ہے، اس میں فوج اور قائدین کا کردار ہمیشہ یاد رہے گا: پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف کھل کر مقابلہ کیا، چاروں صوبوں کی زنجیر بن کر رہی ان خیالات کا اظہار انہون نے مرکزی تقریب نوری نصیر خان کمپلیکس کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 58ویں یوم تاسیس کی تقریب میں کہی اس مو قع پر صوبائی صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج جنرل سیکرٹری ربانی کاکڑاراکین قومی اسمبلی سینیٹرز صوبائی وزراء پارٹی کے دیگر رہنماں کے علاوہ خواتین اور پارٹی کے جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ رومز کی حد تک محدود رکھنے کے بجائے عوام تک پہنچایا اور عوام کو طاقت کا حق دیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بھٹو کے نظریات آج بھی زندہ ہیں اور یہ زندہ نظریہ مزدور، غریب اور عوام کے حقوق کے لیے جاری جدوجہد کے ذریعے ظاہر ہوتا ہے عوام ہمیشہ بھٹو کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے اور آج بھی وہ اس نظریے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ پارٹی کے جیالوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سمیت تمام کارکنان پارٹی کی بنیاد اور عوامی خدمت کا حصہ ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کے عزم کو سراہا اور عوام کو یقین دلایا کہ بھٹو کا وژن اور عوام کے لیے ان کی جدوجہد آج بھی جاری ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ناقابل تسخیر ملک ہے اور اس میں ہماری افواج کا بہت اہم کردار ہے۔ انہوں نے حالیہ دورے کے دوران ریسنٹ پارک میں پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے حوالے سے کی جانیوالی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب ہندوستان نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہماری افواج نے بھرپور اوموثر جواب دیا اس کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو کی محنت اور قیادت پر ہے جنہوں نے پاکستان کو ایک مضبوط ملک بنایا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید بی بی رانی کے کردار کو بھی سراہا جنہوں نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی فراہم کی، جس سے بھارت کے دانت کھٹے ہوئے صدر پاکستان، آصف علی زرداری نے بھی ملک کی فیڈریشن کو خطرات سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کیا اور چاروں صوبوں میں پاکستان کے اتحاد کو مضبوط کیا یہی قربانیاں اور قیادت ہیں جو آج ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور عوام کو مضبوط پاکستان کے لیے متحد کرتی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو چاروں صوبوں کی زنجیر کہنا حقیقت پر مبنی تھا، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی فیڈریشن اور اتحاد کو مقدم سمجھا اگر راولپنڈی کے آخری جلسے کا خطاب سنیں تو معلوم ہوتا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے دل میں سب سے بڑی تڑپ پاکستان کے عوام اور ملک کے امن کی تھی دہشت گردی کے خلاف وہ جنگ جس کا آغاز شہید بے نظیر بھٹو نے کیا، اسے پاکستان پیپلز پارٹی نے نہ صرف جاری رکھا بلکہ اسے سب سے زیادہ قربانیاں دے کر آگے بڑھایا آج تک کوئی دوسری جماعت ایسی مثال پیش نہیں کر سکی جس نے دہشت گردوں کو کھل کر للکارا ہوہم جانتے ہیں کہ یہ پرخطر راستہ ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن عدم تحفظ کا شکار رہے، ہم نے اپنے سینکڑوں شہدا دیے، لیکن پاکستان کو بچانے اور دہشت گردی کی جڑیں کاٹنے کے لیے اس راستے کو اپنایا پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں، فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک ایک واضح فیصلہ کر چکی ہے کہ دہشت گردی کے نظام کا مقابلہ نظریے اور عزم کے ساتھ کیا جائے گا۔ ملک میں وہی نظام چلے گا جو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی اور جمہوری وژن ہے ایک ایسا نظام جو غریب، مزدور اور محروم طبقات کی نمائندگی کرتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ایک تاریخی گھر سرکاری قبضے میں تھا، جسے حکومت بلوچستان نے بحفاظت واگزار کرا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گھر سر یاب روڈ پر واقع تھا اور بھٹو شہید کی نشانی ہونے کے ناتے پارٹی اور جیالوں کے لیے ایک اہم تاریخی مقام ہے۔ اس سلسلے میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے اجازت طلب کی، جس پر صدر نے گھر کو شہید کارکن کے خاندان کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی 18اکتوبر کے سانحہ میں شہید ہونے والے ایک کارکن کی والدہ کو جلد اس گھر میں منتقل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ یہ بھٹو شہید کی نشانی ہے، اور یہ اعزاز اس خاندان کو دیا جا رہا ہے جس نے پارٹی اور عوام کے لیے قربانی دی بہت جلد شہید کارکن کی والدہ بھٹو شہید کے گھر میں رہائش اختیار کریں گی، جو پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے، قربانی اور وفاداری کی علامت ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی بنیادی ضروریات اور حقوق کی فراہمی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے جب حکومت کے ابتدائی دنوں میں پانی کی فراہمی ریڈ زون تک محدود تھی، تو حکومت نے فیصلہ کیا کہ یہ مسئلہ حل کیا جائے اور عوام کے بنیادی حقوق کو یقینی بنایا جائے بلوچستان کی عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے پارٹی کے کارکنوں اور جیالوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ حکومت کی محنت جاری رہے گی اور وہ عوام کو ہر حال میں مایوس نہیں کریں گے پاکستان کے عوام کے ساتھ تعلق مضبوط کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس پر عمل جاری رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.