عمران خان سیاستدان نہیں انہیں سیاست کیلئے لایا گیا، رانا ثناء اللہ

حال نیوز۔۔۔۔۔عمران خان سیاستدان نہیں انہیں سیاست کیلئے لایا گیا،  حکومت آج بھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہے، ووٹنگ کا عمل پُرامن طریقے سے جاری ہے، حلقے میں کسی مخالف امیدوار یا کارکن کو نہیں روکا گیا اور نہ ہی کسی کو شکایت کا موقع ملا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت آج بھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے بات چیت پر آمادہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب کے دوران ووٹنگ کا عمل پُرامن طریقے سے جاری ہے، حلقے میں کسی مخالف امیدوار یا کارکن کو نہیں روکا گیا اور نہ ہی کسی کو شکایت کا موقع ملا۔ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ عموماً 25 سے 30 فیصد کے درمیان ہوتا ہے، پورے حلقے میں نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی اور نہ ہی کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی، عوام ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں گے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ انہیں سیاست کرنے کے لیے لایا گیا، وہ سیاست دان نہیں تھے اور نہ ہی کبھی انہوں نے حقیقی سیاست کی، ان کے دورِ اقتدار میں صرف مخالفین پر مقدمات بنانے پر توجہ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میثاقِ پاکستان پر مذاکرات کی دعوت بھی دی ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کسی سے بھی بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت مکالمے سے آگے بڑھتی ہے لیکن انہوں نے ڈیڈ لاک پیدا کیا۔رانا ثناء اللہ نے مزید بتایا کہ دنیا نے ہی نہیں بھارت نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا، حلقے میں ضمنی انتخاب کے باعث وزیراعظم مریم نواز کو ترقیاتی منصوبوں کے اعلان سے روک دیا گیا تھا، تاہم ان منصوبوں کی پلاننگ مکمل کی جاچکی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.