جعلی وزیراعلیٰ خاتون ہوکر خواتین کی عزت کریں، سہیل آفریدی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔جعلی وزیراعلیٰ خاتون ہوکر خواتین کی عزت کریں، بانی کی بہنوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے، غیر سیاسی خواتین اپنے بھائی سے ملنے پہنچی تھیں لیکن انہیں نہ صرف ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ سڑک پر گرانے اور بے عزت کیے جانے کی اطلاعات بھی تشویش ناک ہیں، پاکستان ان کا ملک ہے اور اس سے علیحدگی کا سوچنے والا شخص غدار ہوگا، چوروں کو ملک میں رہ کر بھگانا ہوگا،مجھے وہ شخص بتائیں جس کے پاس اس ملک میں اصل اختیار ہے؟ 26 نومبر کو یومِ سیاہ منایا جائے گا کیونکہ اسی دن ان کے کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ڈاھگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل بانی کی بہنوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ غیر سیاسی خواتین اپنے بھائی سے ملنے پہنچی تھیں لیکن انہیں نہ صرف ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ سڑک پر گرانے اور بے عزت کیے جانے کی اطلاعات بھی تشویش ناک ہیں۔وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ بانی کو کسی سیاسی رہنما، خاندان کے فرد اور وکیل تک سے بھی نہیں ملنے دیا جا رہا، جس پر سنجیدہ سوالات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کی جعلی وزیر اعلیٰ کہہ کر سخت تنقید کی اور کہا کہ بحثیت عورت انہیں دوسری عورت کی عزت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر غیر سیاسی خواتین کے ساتھ کیا جانے والا رویہ درست قرار دیا جا رہا ہے تو پھر مستقبل میں کسی کو عورت کارڈاستعمال کرنے کا حق نہیں ہوگا۔سہیل آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے چیف جسٹس کو خطوط بھی لکھے اور فون بھی کیا، مگر اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

سہیل آفریدی نے سوال اٹھایا کہ جب آئینی اور جمہوری حق کے طور پر ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی تو پھر پی ٹی آئی اور میں کیا راستہ اختیار کریں؟وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ آواز اٹھاتے ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی جاتی ہے، ایف آئی اے میں مقدمات بنائے جاتے ہیں اور ان کا پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر وہ لوگ جاتے ہیں جنہوں نے قوم کا پیسہ لوٹا ہو، جبکہ وہ خود ملک سے باہر جانے کا نہ ارادہ رکھتے ہیں نہ ضرورت میں نے زندہ بھی یہیں رہنا ہے اور مر کر بھی یہیں دفن ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کا ملک ہے اور اس سے علیحدگی کا سوچنے والا شخص غدار ہوگا۔چوروں کو ملک میں رہ کر بھگانا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ 26 نومبر کو یومِ سیاہ منایا جائے گا کیونکہ اسی دن ان کے کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے حالیہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔میں نے صرف یہ کہا تھا کہ دھاندلی نہیں ہونی چاہیے۔ میں نے ہدایات دی تھیں کہ مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی سزا آئین کے آرٹیکل 6 میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط ادارے ہی مضبوط ریاست کی علامت ہوتے ہیں، اور لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ پوری قوم دیکھ رہی ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے لوگوں کو کہا ہے کہ عمر ایوب کی اہلیہ کے انتخابی نشان پر ووٹ دیں اور پرامن، آئینی اور قانونی دائرے میں رہ کر احتجاج کریں۔آخر میں انہوں نے سوال اٹھایامجھے وہ شخص بتائیں جس کے پاس اس ملک میں اصل اختیار ہے؟

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.