خیبر پختونخوا،سیکورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 30 دہشتگرد مارے گئے

حال نیوز۔۔۔۔۔۔خیبر پختونخوا،سیکورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 30 دہشتگرد مارے گئے، ضلع کْرّم میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی اسپانسرڈ فتنہ ’الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 23 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، سیکیورٹی فورسز کے مہمند، لکی مروت اور ٹانک میں تین الگ الگ آپریشنز‘7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا، غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں،آئی ایس پی آر، مجھ سمیت پوری قوم وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘وزیراعظم، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی‘وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کْرّم میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنہ ’الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق19 نومبر کو موصول ہونے والی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے کرّم کے ایک علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج مارے گئے، اسی علاقے میں موجود خوارج کے ایک مزید گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں گیارہ دہشتگرد مارے گئے، تمام ہلاک خوارج بھارت کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا، علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے خارجی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیڈرل ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ ویڑن“عزمِ استحکام”کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز پوری رفتار اور تسلسل سے جاری رہیں گے، اور سیکیورٹی فورسز غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع مہمند، لکی مروت اور ٹانک میں تین الگ الگ آپریشنز کے دوران بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 خوارج کو ہلاک کردیا،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی 18 اور 19 نومبر کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع مہمند، لکی مروت اور ٹانک میں تین الگ الگ اپریشنز کے دوران بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر، سیکورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران، خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ چنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج مارے گئے، ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ ایک اور آپریشن میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو خوارج مارے گئے، دریں اثناء ضلع ٹانک میں ہونے والی تیسری جھڑپ میں اپنے سیکورٹی فورسز نے ایک اور خارجی کو کامیابی سے اپنے انجام تک پہنچایا، سیکیورٹی فورسز نے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لئے کلئیرنس آپریشنز بھی کئے ہیں، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ”عزم استحکام” وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقوں مہمند، لکی مروت اور ٹانک میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کرتے ہوئے ان آپریشنز میں 7خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اورکہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن دشمنوں کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ خیبرپختونخوا میں 7 مزید بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلیوٹ۔ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف متعدد کامیاب آپریشنز کئے ہیں۔ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.