حال نیوز۔۔۔۔۔۔انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار عامر خان نے ماضی کی بلاک بسٹر فلم کی مشکلات بارے بیان کر دیا، فلم”انداز اپنا اپنا“ کی شوٹنگ کے دوران بہت مشکلات پیش آئیں، میں واحد اداکار تھا جو سیٹ پر وقت پر پہنچتا تھا، سیٹ پر جب روینہ آتی تو کرشمہ چلی جاتی تھی۔ بھارتی سنیما میں کامیابی سے 6دہائیاں مکمل کرنیوالے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ماضی کی بلاک بسٹر فلم”انداز اپنا اپنا“ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کیا ہے۔
عامر خان نے بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ہمارا بہت اچھا وقت گزرا لیکن میں یہاں یہ بتانا چاہوں گا کہ فلم کی شوٹنگ بہت مشکل سے مکمل ہوئی تھی، اس وقت میں واحد اداکار تھا جو سیٹ پر وقت پر پہنچتا تھا، سیٹ پر جب روینہ آتی تو کرشمہ چلی جاتی تھی۔دوران گفتگو عامر نے سیٹ کے ماحول کی عکاسی کرتے ہوئے فلم کی ہیروئنز کے درمیان اختلافات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پتہ نہیں مجھے یہ کہنا چاہیے بھی یا نہیں لیکن اس وقت روینہ اور کرشمہ کا درمیان کشید گی چل رہی تھی
اداکار عامر خان نے بتایا کہ میں سوچتا تھا کہ فلم انداز اپنا اپناکی شوٹنگ آخر کار کیسے ختم ہوگی کیونکہ یہ لوگ ایک ساتھ شوٹ ہی نہیں کر پا رہے تھے۔انہوں نے فلم کی ریلیز کے فوری بعد آنے والے الجھن بھرے ردعمل پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس فلم کی کہانی عجیب سی تھی، یہ فلم ایک ہفتہ بھی نہیں چل پائی لیکن مجھے اس فلم کی کامیابی پر یقین تھا اور پھر آنے والی ہر نسل نے اس فلم کو پسند کیا۔
عامر خان اور سلمان خان 1994کی شہر ہ آفاق فلم انداز اپنا اپنا میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور دونوں کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا، فلم میں امر اور پریم کے کرداروں نے اپنی شرارتوں سے فلم بینوں کو محظوظ کیا تھا، فلم میں انکے مدمقابل روینہ اور کرشمہ کپور شامل تھیں۔تاہم یہ بات بہت حیران کن ہے کہ امر اور پریم کی یہ فلم اپنی ریلیز کے وقت باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی، وقت گزرنے کیساتھ ساتھ جب اس فلم کو ٹی وی پر نشر کیا گیا تو دنیا اس کی دیوانی ہوگئی، سب نے فلم میں عامر خان اور سلمان خان کی نوک جھونک کو پسند کیا۔