اسرائیلی عوام کی جارحیت، مسجد کو آگ لگا دی، فلسطینیوں پر مظالم جاری

حال نیوز۔۔۔۔۔اسرائیلی عوام کی جارحیت، مسجد کو آگ لگا دی، فلسطینیوں پر مظالم جاری، اسرائیلی جنگی طیاروں کے مشرقی غزہ میں فضائی حملے، مزید 3فلسطینی شہید، فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 69ہزار 182ہوگئی، 20ہزار معصوم بچے بھی شامل ہیں، 25فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا، اسرائیلی فورسز کی جانب سے چھاپے اور گرفتاریاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی جبکہ اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 25فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

مسجد کو نذر آتش کرنے کا واقعہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب پیش آیا، جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کے دروازے پر آتش گیر مواد چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ آبادکاروں نے مسجد کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے بھی لکھے۔ تاہم مقامی شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تازہ کارروائیوں کے دوران 25فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔ دیر الغصون کے علاقے میں تین نوجوانوں کو گھروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا گیا۔

الخلیل کے قریب دورا کے علاقے میں 18افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ جنوبی الخلیل میں بزرگوں سمیت کئی شہریوں سے فیلڈ انویسٹی گیشن بھی کی گئی۔ نابلس کے جنوب میں بیتا اور قریوت کے علاقوں سے چار افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے چھاپے اور گرفتاریاں تقریبا روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں، جنہیں عالمی برادری نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی بربریت اور وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمال مشرقی غزہ میں بیت لاہیہ پر تین فضائی حملے کیے، بوریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی۔ غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں مزید 3فلسطینی شہید ہوئے، غزہ شہر میں کلینک کے ملبے سے 35فلسطینیوں کی میتیں برآمد ہوئیں۔فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 69ہزار 182ہوگئی، 20ہزار معصوم بچے شامل ہیں، صیہونی حملوں سے 1لاکھ 70ہزار 694فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسرائیل رہائشی عمارتوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، دو منزلہ عمارتوں کو ڈھونڈ کر تباہ کیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.