پاک افغان چمن بارڈر بند، تاجر پریشان مسافروں کو شدید مشکلات

حال نیوز۔۔۔۔۔۔پاک افغان چمن بارڈر بند ہونے کی وجہ سے تاجر پریشان، دونوں اطراف کے مسافروں کو شدید مشکلات سامنا ہے، چمن پاک افغان سرحد کی بندش کو ایک ماہ مکمل، تجارت و آمدورفت مکمل طور پر معطل ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ، سیز فائر کے بعد بھی خوف و ہراس برقرار ہے، دوحہ،استنبول مذاکرات بے نتیجہ، تاجروں اور عوام میں شدید مایوسی، سرحد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ چمن پاک افغان سرحد بند ہوئے ایک ماہ گزر گیا، جس کے باعث پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔

تاجروں کو روزانہ کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے جبکہ دونوں جانب ہزاروں مسافر بدستور سرحدی راستوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد سیز فائر پر منتج ہوا، تاہم چمن اور سپین بولدک کے عوام میں خوف و ہراس بدستور موجود ہے۔جھڑپوں کے دوران افغان کڈوال کی وطن واپسی کا سلسلہ رک گیا تھا جو جمعہ کے روز دوبارہ بحال کردیا گیا اور افغان مہاجرین کی واپسی ایک بار پھر شروع ہوگئی۔

دوحہ اور استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، جس کے باعث ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ سرحد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور تمام تجارتی و عوامی راستے بند ہیں۔ مذاکرات کی ناکامی اور فائرنگ کے واقعات نے تاجروں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام میں شدید مایوسی اور بے چینی پیدا کردی ہے جبکہ پاک افغان حکام کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.