حال نیوز۔۔۔۔۔۔فلم تھما کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد اداکارہ رشمیکا مندانا خوشی سے نہال ہو گئیں۔ کسی ایک سپر اسٹار کے ساتھ کام کا موقع ملا تو وہ پربھاس ہوں گے۔ معروف انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا اپنی تازہ ترین فلم ”تھما“کی شاندار کامیابی کے بعد خوشی سے سرشار ہیں۔ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں رنبیر کپور، امیتابھ بچن اور الو ارجن جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی ایک اور سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ پربھاس ہوں گے۔
رشمیکا مندانا نے ایکس پر ایک سیشن کے دوران مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔ایک مداح نے پوچھا کیا آپ بھارت کے سب سے بڑے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ کام کر سکتی ہیں؟ رشمیکا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، مجھے یہ بہت پسند آیا!امید ہے پربھاس سر یہ پیغام دیکھیں اور واقعی ہم جلد کسی خاص پروجیکٹ میں اکٹھے کام کریں!واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ رشمیکا مندانا سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اسپرٹ میں پربھاس کے ساتھ نظر آسکتی ہیں، لیکن بعد میں اس کردار کے لیے دیپیکا پڈوکون کو فائنل کیا گیا۔ دیپیکا کے اچانک علیحدہ ہونے کے بعد ترپتی دیمری کو کاسٹ کر لیا گیا۔
رشمیکا اور ترپتی دونوں نے ہی سندیپ ریڈی وانگا کی پچھلی فلم اینمل میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کیا تھا۔ ادھر رشمیکا مندانا کے لیے سال 2025بھی مصروف ترین ثابت ہوا ہے۔ وہ اس سال چھاوا، سکندر اور کنرا جیسی فلموں میں نظر آئیں گی۔ان کی حالیہ فلم تھما کو ناظرین اور ناقدین دونوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ فلم کے ہدایت کار آدتیا سرپوتدار اور پروڈیوسر مدوک فلمز ہیں۔ یہ فلم مدوک ہارر کامیڈی یونیورس کی پانچویں قسط ہے، جس سے قبل استری، بھیڑیا، منجیا اور استری 2 ریلیز ہو چکی ہیں۔فلم میں آیوشمان کھرانہ، رشمیکا مندانا، نوازالدین صدیقی اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔