فلم ”کنگ“ کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی، شاہ رخ خان کا بھرپور ایکشن

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔فلم ”کنگ“ کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی، شاہ رخ خان کا بھرپور ایکشن، سوہانا خان بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کی ریلیز سے متعلق کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے البتہ فلم 2026میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کنگ کا ایکشن سے بھرپور پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا، جس نے آتے ہی دھوم مچا دی۔ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا 1منٹ 11سیکنڈ کا ٹیزر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری کیا گیا جسے مختصر وقت میں 5لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

ایکشن سے بھرپور فلم کے ٹیزر میں پہلے سے وائرل ڈائیلاگ کتنے خون کئے یاد نہیں، اچھے لوگ تھے یا برے کبھی پوچھا نہیں، بس ان کی آنکھوں میں احساس دیکھا یہ ان کی آخری سانس ہے، اور میں اس کی وجہ ہزار جرم سو دیشوں میں بدنام، دنیا نے دیا صرف ایک ہی نام کنگ ڈر نہیں دہشت ہوں بھی شامل ہے۔ہدایت کار سدھارتھ آنند اور پروڈکشن ہاسز مارفلکس پکچرز کی اس فلم پر کنگ خان نے 2 بلین روپے کی خطیر سرمایہ کاری کی ہے۔

انڈین فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس فلم میں ان کی بیٹی سہانا خان کو بڑے پردے پر ڈیبیو کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ فلم کی ریلیز سے متعلق کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے البتہ فلم 2026میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ خان کو آخری مرتبہ 2023میں بڑے پردے پر دیکھا گیا تھا۔ 2023 میں ان کی تین فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی ریلیز ہوئی تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.