مجھ پر کسی ایک قسم کے کردار کرنے کا لیبل لگانا درست نہیں، یامی گوتم

حال نیوز۔۔۔۔۔۔منفرد کردار ادا کرنا پسند کرتی ہوں، مجھ پر کسی ایک قسم کے کردار کرنے کا لیبل لگانا درست نہیں، اداکارہ یامی گوتم اپنی فلموں کے انتخاب پر لوگوں کی جانب سے خود کو قوم پرست کا خطاب دینے پر ناراض ہو گئیں۔ انڈین فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یامی گوتم اپنی فلموں کے انتخاب پر لوگوں کی جانب سے خود کو قوم پرست کا خطاب دینے پر ناراض ہو گئیں، انہوں نے ایسا کہنے والوں کو کرارا جواب بھی دے دیا۔اپنی آنے والی فلم حق کے ٹریلر لانچ کے دوران یامی گوتم سے ان کی حالیہ فلموں کے انتخاب کی وجہ سے انہیں قوم پرست اداکارہ کا ٹیگ دیے جانے کے بارے میں پوچھا گیا۔

یامی گوتم حالیہ دنوں میں فلم لوسٹ، آرٹیکل 370، اڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک اور اے تھرسڈے جیسی فلموں میں نظر آ چکی ہیں جن میں کام کرنے کی وجہ سے انہیں یہ لیبل ملا ہے جبکہ اداکارہ نے ہنستے ہوئے اس لیبل کو مسترد کر دیا۔یامی نے اپنی خاموشی توڑ دی اور کہا کہ اس حوالے سے مجھے پتہ بھی نہیں ہے، یہ تو لوگوں کا کام ہے کچھ نہ کچھ کہنا، یہ نہیں تو کچھ اور لیبل دیں گے، پھر کچھ اور کہیں گے، اس سے قبل میرے لیے انڈر ریٹڈ کا لیبل تھا، یہ لیبل بدلتا رہتا ہے، میں ان سب چیزوں کو اہمیت نہیں دیتی۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے جو فلموں کے ذریعے کہانیاں سنانے کا موقع مل رہا ہے، ان کی اپنی ایک شناخت ہے، اپنی اہمیت ہے اور تفریح کے ذریعے انہیں سنانے کی ضرورت ہے

بولی وڈ اداکارہ یامی گوتم کے مطابق ہم ایک دستاویزی فلم بھی بنا سکتے تھے، لیکن ہم تفریحی کاروبار سے وابستہ ہیں، جو ہر طرح کے افراد کی انٹرٹینمنٹ کی ضرورت پورا کرتا ہے، کوشش ہمیشہ یہی رہتی ہے کہ زیادہ تر لوگوں کو ایک ساتھ جوڑا جائے، کچھ نئی، کچھ تازہ کہانیاں لائی جائیں۔یامی گوتم کا کہنا تھا کہ میں اپنے مداحوں کی طرف سے دیے گئے لیبلز کا احترام کرتی ہوں، اگر آپ فلم کی کہانی دیکھتے ہیں اور وہ آپ کو پسند آتی ہے تو وہ ایک اچھی فلم ہے، تاہم آپ اسے کسی اور زاویے سے دیکھتے ہیں تو آپ مختلف قسم کے فلم کے شوقین ہیں اور میں ان کا بھی احترام کرتی ہوں۔

یامی گوتم کے مطابق اگر کسی کو میں فلموں کی وجہ سے قوم پرست لگتی ہوں تو ٹھیک ہے، لیکن میرے لیے وہ صرف اچھی کہانیاں ہیں جو لوگوں کو جوڑتی ہیں۔ مداحوں نے یامی گوتم کو آخری بار کامیڈی فلم دھوم دھام میں پرتیک گاندھی کے ساتھ دیکھا تھا، یہ فلم اس سال کے شروع میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔وہ اب اپنی اگلی فلم”حق“ میں عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گی، یہ فلم 1985 کے شاہ بانو بمقابلہ احمد خان کیس سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔فلم میں ورتیکا سنگھ، دانش حسین اور شیبا چڈھا بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، یہ فلم رواں برس 7نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.