حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی محنت سے پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، وقت گزرنے کیساتھ پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بہتر ہورہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات‘ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال‘وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔نوازشریف نے مختلف شعبہ جات اور عوام کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا‘سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مریم نواز کی تعریف کی۔ پاکستان مسلم لیگ نے کے قائد میاں نوازشریف کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بہتر ہورہا ہے۔
شہباز شریف وزیراعظم پاکستان نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے پارٹی قائد میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان تعلقات کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے عوامی بہتری کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر نواز شریف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں امن و امان کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں، ان کی قیادت میں پنجاب ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا،مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔