تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلہ

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی اصولی منظوری دیدی، ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سمری پرٹی ایل پی پر انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کی سیکشن11B(1)کے اختیارات کے تحت پابندی عائد کرنے کی منظوری دی‘ ضابطے کی کاروائی کیلئے وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق  شہباز شریف وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جسکے ایجنڈے میں ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی سمری شامل تھی۔ وفاقی کابینہ نے سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ٹی ایل پی پر انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کی سیکشن 11B (1) کے اختیارات کے تحت پابندی عائد کرنیکی منظوری دیدی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)پر پابندی لگانیکی سفارش وفاقی حکومت کو بھجوا رکھی تھی۔ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)پر پابندی کی سفارش پر غور کیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے شرکاء کو پنجاب حکومت کی سمری پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ ارکان کی اکثریت نے ٹی ایل پی سے متعلق پنجاب حکومت کی سفارشات منظور کرنیکی رائے دی۔ ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی پر انتشار پھیلانے اور ریاستی رٹ چیلنج کرنے کا الزام ہے جبکہ پرتشدد احتجاج، جلاو گھیراو، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے بھی الزامات ہیں۔ فرقہ واریت کو فروغ دینے، پولیس اہلکاروں پر گولی چلانے کے مقدمات بھی درج ہیں۔

شہباز شریف وزیراعظم پاکستان ٹی ایل پی (تحریک لبیک پاکستان) پر پابندی لگانے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کے تمام اراکین سے رائے لی اور پنجاب حکومت کی سفارشات وفاقی کابینہ میں منظورکر لی گئیں۔ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) پر پابندی کی سفارشات کثرت رائے سے منظور کی گئیں۔ اجلاس میں کابینہ نے ضابطے کی کاروائی کیلیے وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو احکامات جاری کئے۔ آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت ٹی ایل پی پر پابندی لگائی جائے گی۔ وزارت قانون پابندی سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.