حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہو گا، ذاتی سیاسی ایجنڈوں کی نفی کرنے کی ضرورت ہے،ہندوستانی سپانسرڈ پراکسیز، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج تشدد کو ہوا دینے کیلئے بدنیتی سے عوام دشمن و ترقی مخالف ایجنڈوں کا پرچار کرتے۔ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کا خواہاں ہے، اس کی علاقائی سالمیت پر کسی بھی خلاف ورزی کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ بلوچستان پاکستان کا فخر، انتہائی باصلاحیت، پرعزم اور محب وطن لوگوں سے مالا ما ل ہے۔ سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ عوامی فائدے کو یقینی بنانے کیلئے بلوچستان کی معیشت میں دستیاب بے پناہ مواقع سے استفادہ کرنا ہوگا، بلوچستان کے نوجوانوں کو دیرپا ترقی کے لئے بااختیار بنانا ناگزیر ہے، سول سوسائٹی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔
ترجمان افواج پاکستان کے مطابق فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے اظہار خیال کیا، شرکاء کے ساتھ گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، بلوچستان انتہائی باصلاحیت، پرعزم اور محب وطن لوگوں سے مالا مال ہے، جو صوبے کی اصل دولت ہیں، انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، جن کے تحت بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، انہوں نے بلوچستان کے عوام کے فائدے کے لئے صوبے کی بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں اور وسائل کے استعمال کے ادراک پر زور دیا۔
سید عاصم منیر فیلڈ مارشل نے سول سوسائٹی کے تعمیری کردار کو تسلیم کرتے ہوئے نوجوانوں کو متحرک اور بااختیار بنانے سمیت پائیدار ترقی میں ان کے اہم کردار پر زور دیا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں طویل المدتی ترقی اور خوشحالی کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے، اور ذاتی سیاسی ایجنڈوں کی نفی کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی سپانسرڈ پراکسیز، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج تشدد کو ہوا دینے کے لئے بدنیتی کے ساتھ عوام دشمن اور ترقی مخالف ایجنڈوں کا پرچار کرتے ہیں۔
چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر دہشت گردوں کا تعاقب کرنے اور صوبے کو ان سے نجات دلانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، سید عاصم منیر آرمی چیف فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کا خواہاں ہے، اس کی علاقائی سالمیت پر کسی بھی خلاف ورزی کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، اور اپنے شہریوں کی زندگیوں اور فلاح و بہبود کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ورکشاپ کا اختتام سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا۔