ہتھیار کی دوڑ میں شامل نہیں ہو رہے،انڈیا ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا سکا، ترجمان افواج پاکستان

حال نیوز۔۔۔۔۔افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، پاکستان ہندوستان کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے، چین کے ہتھیار ہماری توقعات پر پورا اترے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ پاکستان کی فوجی ترقی کی حکمتِ عملی موثر اور کارآمد نظاموں کو شامل کرنے اور ملکی دفاعی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پر مبنی ہے۔

غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا پاکستان ہندوستان کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے، پاکستان کے دفاعی اقدامات کشیدگی میں اضافے کے بجائے علاقائی استحکام اور بازدار صلاحیت پر مبنی ہیں۔پاکستان کبھی بھی حقائق یا اعداد و شمار کو چھپانے یا ان سے کھیلنے کی کوشش نہیں کرتا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شفافیت پاکستان کے دفاعی پیغام رسانی کی بنیاد ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت مئی میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران کسی بھی پاکستانی طیارے کو گرانے میں ناکام رہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق اور مغرب دونوں سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرتا ہے، اپنی اندرونی صلاحیتوں کو بھی مضبوط کر رہا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاعی نقطہ نظر مسابقت کے بجائے تکنیکی کارکردگی اور عملی موثریت پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوجی ترقی کی حکمتِ عملی ہمیشہ موثر اور کارآمد نظاموں اور ملکی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے پر مرکوز رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کیلئے تیار ہے، چاہے وہ مقامی طور پر تیار کی گئی ہو یا مشرق یا مغرب سے حاصل کی جائے، جو اسلام آباد کے دفاعی جدیدیت کے عملی مقف کو ظاہر کرتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ اگست میں پاکستان نے اپنے ہتھیاروں میں چینی ساختہ زیڈ-10ایم ای (Z-10ME) اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کرنیکا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کے پاس چینی نظاموں کے ساتھ ساتھ امریکی ساختہ ایف -16 طیارے بھی موجود ہیں، جو ایک متنوع اور متوازن دفاعی خریداری حکمتِ عملی کو ظاہر کرتا ہے، جو اعتماد اور کارکردگی دونوں پر مبنی ہے۔ مئی کے تصادم میں پاکستان نے ہندوستان کے7طیارے مار گرائے گئے تھے۔پاکستان کے چینی ساختہ جے-10سی لڑاکا طیاروں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.