فیس بک اور انسٹا گرام کے صارفین کیلئے بری خبر، اب فیس بھی دینے ہو گی

حال نیوز۔۔۔۔فیس بک اور انسٹا گرام کے صارفین کیلئے بری خبر، اب فیس بھی دینے ہو گی۔ فیس بک اور انسٹا گرام نے اشتہار فری ورژن متعارف کرانے کا اعلان کردیاہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے تحت برطانوی ویب صارفین کو ماہانہ 2.99پانڈ اور موبائل فون صارفین کو 3.99پانڈ فیس ادا کرنا ہوگی، میٹا کے مطابق اشتہارات سے پاک سروسز کیلئے صارفین ماہانہ فیس ادا کریں گے، تاہم اشتہارات کے ساتھ پلیٹ فارمز کے استعمال پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

میٹا حکام کے مطابق یہ سبسکرپشن سروس آئندہ چند ہفتوں میں مرحلہ وار متعارف کرائی جائے گی، جو صارفین سبسکرپشن نہیں لیں گے وہ بدستور اشتہارات دیکھتے رہیں گے۔مذکورہ ماڈل یورپی ریگولیٹرز کی بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال کے جواب میں پیش کیا جا رہا ہے، جس کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دیگر ممالک میں بھی مذکورہ ماڈل پیش کیا جائے گا، یورپی یونین میں میٹا نے اسی طرز کی سروس پیش کی تھی جسے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور یورپی کمیشن نے میٹا پر 200ملین یورو کا جرمانہ عائد کر دیا تھا۔

یورپی یونین کا کہنا تھا کہ میٹا کمپنی کو کم تفصیلی ذاتی ڈیٹا جن میں عمر، صنف اور مقام شامل ہے ان کی بنیاد پر اشتہارات کے لیے ایک مفت ورژن متعارف کروانا چاہیئے تھا، اب میٹا کمپنی کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ مقررہ فیس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کو دوران ویڈیو اشتہارات نہیں دکھائے جائیں گے اور نہ ہی ان کا ڈیٹا اشتہارات کے لیے استعمال ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.