حال نیوز۔۔۔۔افغانستان کے عوام کا دنیا بھر سے رابطہ ختم ہو گیا،افغان عبوری حکومت نے انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پورے افغانستان میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز بند ہیں۔افغانستان میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس منقطع کئی گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں۔طالبان انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر فوری کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔
دنیا بھر کو انٹرنیٹ تک رسائی دینے والی بین الاقوامی کمپنیوں کی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس کے حکام کے مطابق افغانستان میں انٹرنیٹ مرحلہ وار منقطع کیا گیا ہے۔نیٹ بلاکس حکام کا کہنا تھا کہ افغانستان اس وقت مکمل انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے درمیان ہے کیونکہ طالبان حکام اخلاقی اقدامات نافذ کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔