حال نیوز۔۔۔۔سلمان علی آغا پاکستان ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انڈیا کا ایشیا کپ میں رویہ کرکٹ کی توہین ہے، ایشیاء کپ ٹورنامنٹ میں جو کچھ ہوا وہ کافی مایوس کن تھا، ہاتھ نہ ملانا کرکٹ کی توہین ہے۔
سلمان علی آغا نے فائنل کی میچ فیس بھارتی حملے میں نشانہ بننے والے پاکستانی خاندانوں کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ٹی ٹوئنٹی کپتان نے شکست پر کہا کہ بطور ٹیم ہم اچھا کھیلے، اپنی ٹیم پر فخر ہے، میچ کے آخری اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ٹرافی نہیں لی تو کیسے ٹرافی دی جائیگی؟، بھارت نے جو کیا وہ ایک اچھی ٹیم نہیں کرتی۔
پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو جو ہدایات ملتی ہیں وہ اسی کو فالو کرتے ہیں، میں نے اپنی زندگی میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں جو کچھ ہوا نہیں معلوم یہ کہاں جاکر رکے گا، امید ہے دیگر ٹیمیں مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ ایسا نہیں