حال نیوز۔۔۔۔ بھارت کی معروف اداکارہ امریتا راؤ نے اپنی زندگی کے بڑے رازو ں سے پردا اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں میری کامیاب فلم ویواہ کے بعد مجھے بے شمار شادی کی پیشکشیں ہوتی رہی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کی پیشکش کرنے والوں میں چند بہت جذباتی نوجوان بھی شامل تھے۔
امریتا راؤ نے بتایا کے بہت سے نوجوان تھے جو اپنی دولت دیکھا کر مجھے پرپوز کرتے تھے کوئی اپنی قیمتی گاڑی کیساتھ فوٹو بنا کر بھیجتا تھا تو کوئی اپنے کتے کے ساتھ۔ بالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ ایک بار مجھے ایک نوجوان کا خط ملا جیسے اس نے اپنے خون سے تحریر کیا تھا جیسے دیکھ کر مجھے خوف محسوس ہوا۔
امریتا راؤ نے ایک اور نوجوان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک نوجوان مسلسل کئی روز تک میرے گھر کے سامنے ٹیلی فون بوتھ پر کھڑا رہتا تھا اور ہمارے گھر کا نمبر ڈائل کرتا رہتا تھا بار بار بیل بجنے کی وجہ سے میری والدہ یا والد کو فون اٹھانا پڑتا تھا۔
امریتا راؤ نے مزید بتایا کہ ہمارے گھر آئے روز این آر آئی کے رشتے آنے لگے جو کہ ہر قسم کی آفرز بھی کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان حالات میں میرا اکیلے گھر سے نکلنا مشکل ہو چکا تھا یہ فینز کی محبت تھی مگر میرے لئے مسائل میں اضافہ ہو رہا تھا جنہیں فیس کرنا میرے لئے ایک چیلنج بن چکا تھا۔