مہاجرین کا انخلاء قومی پالیسی، عمل درآمد جاری رہے گا، میر سرفراز بگٹی

حال نیوز ۔۔۔۔۔ میر سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مولوی محمد حبیب ناصر افغان قونصل جنرل کی ملاقات۔ افغان مہاجرین کے انخلاء اور باعزت واپسی پر تبادلہ خیال۔

افغان قونصل جنرل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مہاجرین کے انخلاء سے متعلق قومی پالیسی پر بلوچستان حکومت عملدرآمد کروا رہی ہے اپنے وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین کو حکومت ہر ممکن سہولت دے رہی ہے۔

حکومت بلوچستان نے بزرگ افراد، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات کی ہے۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ یو این ایچ سی آر حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ انخلاء کا عمل وقار کیساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔

وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہماری روایات احترامِ انسانیت اور باہمی بھائی چارے پر مبنی ہیں، افغان خواتین کو ہم اپنی ماؤں اور بہنوں کی طرح سمجھتے ہیں۔ ہم نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ مہاجرین کے انخلاء کے دوران کسی بھی فرد کو تکلیف یا دشواری نہ ہو۔

وزیر اعلی بلوچستان کا افغان قونصل جنرل سے ملاقات میں کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی نہ صرف بلوچستان بلکہ دونوں برادر ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کابکہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی باوقار اور باعزت عمل کے طور پر پایا تکمیل کو پہنچے گا جس کے دوران حکومت بلوچستان انسانی ہمدردی کے تحت ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.