وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا داعی قرار دیدیا

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔محمد شہبازشریف وزیر اعظم پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا داعی قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر پوری دنیا میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالی جنگ کے خاتمے میں امریکہ کے صدر کا کلیدی کردار تھا۔

شہباز شریف وزیراعظم پاکستان نے امریکہ کے شہر نیو یارک میں زرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو دنیا بھر میں امن کے لئے احسن قرار دیا۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں جنگوں کے خاتمے اور امن کی کوششوں کا زکر کیا جیسے ہم سراہتے ہیں۔

شہبازشریف وزیراعظم پاکستان نے نیویارک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے، جنگ بندی کرانے پر ہم امریکی صدر کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.