اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف
شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

5 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار ۔

کاروائیوں میں 34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 15 کلوگرام منشیات برآمد۔

*تعلیمی اداروں میں کارروائیاں*

اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں سے 180 گرام ہیروئن برآمد۔ دو ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف

*دیگر کاروائیاں*

ایبٹ روڑ لاہور پر واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل میں موجود کپڑوں میں جذب شدہ 3.345 کلو آئس برآمد ۔

شاہراہِ فیصل کراچی پر واقع کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے پارسل میں موجود کپڑوں میں جذب شدہ 6.040 کلو آئس برآمد ۔

سہراب گوٹھ کراچی میں خاتون کے قبضہ سے 5 کلو چرس برآمد۔

گلشن اقبال کراچی میں ملزم سے 980 گرام آئس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*

You might also like

Comments are closed.