صدر آصف علی زرداری کا اقلیتوں کے دن پر خطاب

اقلیتوں نے پاکستان کی ترقی، استحکام اور قومی یکجہتی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے — صدر آصف علی زرداری

قائداعظم محمد علی جناح کا وژن مساوات، رواداری، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی پر مبنی پاکستان کا قیام تھا — صدر آصف علی زرداری

اسلام کا پیغام امن، انصاف، رواداری اور انسانی وقار کی حفاظت ہے — صدر آصف علی زرداری

میثاقِ مدینہ تمام شہریوں کو مساوی حقوق دینے کی روشن اور تاریخی مثال ہے — صدر آصف علی زرداری

آئینِ پاکستان اقلیتوں کے بنیادی حقوق اور ان کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیتا ہے — صدر آصف علی زرداری

ہم ہر قسم کے امتیاز، انتہاپسندی اور تشدد کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں — صدر آصف علی زرداری

پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں ان کی سیاسی شمولیت کو یقینی بناتی ہیں — صدر آصف علی زرداری

سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے — صدر آصف علی زرداری

اقلیتی طلبہ کو پرائمری سے اعلیٰ تعلیم تک اسکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں — صدر آصف علی زرداری

حکومت کی بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی قومی اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دیتی ہے — صدر آصف علی زرداری

صدرِ پاکستان نے یقین دلایا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہیں قابضین سے واپس لے کر اصل منتظمین کو دی جائیں گی — صدر آصف علی زرداری

تمام شہریوں کو مذہب سے بالاتر ہو کر مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے — صدر آصف علی زرداری

ہم ایک جامع، مضبوط اور باہمی احترام پر مبنی پاکستان کی تعمیر کریں گے — صدر آصف علی زرداری

ہم متحد ہو کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے — صدر آصف علی زرداری

اقلیتی رہنماؤں نے 11 اگست کو قومی اقلیتی دن قرار دینے پر صدرمملکت کا شکریہ ادا کیا-

You might also like

Comments are closed.