آج اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور قومی ہم آہنگی کے عزم کی تجدید کا دن ہے — صدرِ مملکت

آج اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور قومی ہم
آہنگی کے عزم کی تجدید کا دن ہے — صدرِ مملکت۔

آج کا دن قائداعظم کے اس وژن کی یاد دہانی کراتا ہے جس میں ہر شہری کو برابری اور باہمی احترام کا حق حاصل ہے — صدرِ مملکت۔

ہم اقلیتی برادریوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں — صدرِ مملکت۔

اقلیتوں نے مسلح افواج، عدلیہ، سول سروسز، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں شاندار خدمات انجام دی ہیں — صدرِ مملکت۔

اقلیتوں کی حب الوطنی اور خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں — صدرِ مملکت۔

آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو بلا تفریق مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے — صدرِ مملکت۔

آئین اقلیتوں کے سیاسی، معاشی، مذہبی، سماجی اور ثقافتی حقوق کا مکمل تحفظ کرتا ہے — صدرِمملکت

حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں — صدرِ مملکت۔

اقلیتی طلبہ کو وظائف اور مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے — صدرِ مملکت۔

2009 میں، اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران، 11 اگست کو اقلیتوں کا دن قرار دیا — صدرِ مملکت۔

بین المذاہب مکالمے کو فروغ دیں گے اور قومی زندگی میں اقلیتوں کی بامعنی شرکت کو یقینی بنائیں گے — صدرِ مملکت۔

اقلیتوں کو بااختیار بنانے، ان کی ترقی اور فلاح کے لیے کام جاری رکھیں گے — صدرِ مملکت۔

بھائی چارے، ہم آہنگی اور یکجہتی کے ذریعے خوشحال پاکستان تشکیل دیں گے — صدرِ مملکت

You might also like

Comments are closed.