ملکی معیشت کے بارے میں اپوزیشن کے بے بنیاد بیانات عوامی مفاد کے خلاف ہیں، ترسیلات زر 38 ارب ڈالر ہو گئے ہیں، مہنگائی میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے، کیا آپ کو یہ حقیقت تسلیم نہیں؟، عطائ اللہ تارڑ

اسلام آباد۔10اگست :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطائ اللہ تارڑ نے اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے بارے میں بے بنیاد بیانات عوامی مفاد کے خلاف ہیں، کیا اپوزیشن کو یہ قابل قبول نہیں کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر پہنچ گئی ہیں، کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ اتوار کو اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے، کیا آپ کو یہ قبول نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی درجہ بندی میں واضح بہتری کی ہے، کیا یہ حقیت آپ کو تسلیم نہیں؟ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ایک سازش رچائی گئی، ریاستی اداروں پر حملے کئے گئے، اس سنگین جرم پر قانون کے مطابق سزائیں سنائی گئیں اور ان سزاﺅں کے تمام فیصلے شفاف اور فیئر ٹرائل کے بعد ہوئے، اپوزیشن کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ سازش کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے اور انہیں ان کے جرائم کی سزا

You might also like

Comments are closed.