تاریخ: 9 اگست 2025
مقام: بوائز ہائی اسکول حسین آباد، اسکردو
ڈائریکٹر جنرل اسکولز ایجوکیشن گلگت بلتستان فیض اللہ خان لون کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکردو لیاقت علی کی میزبانی میں، آفاق پاکستان کے تعاون سے Student Learning Outcomes (SLO) پر مبنی تدریس و تشخیص کی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی سے مکمل ہو گئی۔ ورکشاپ میں 28 اساتذہ نے شرکت کی اور جدید تدریسی مہارتوں، نصابی ہم آہنگی، اور ایس۔ایل۔او سے منسلک تشخیصی طریقہ کار پر عملی تربیت حاصل
کی۔ افتتاحی سیشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ہیڈ ماسٹرز نے اسے تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا۔
مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل اسکولز ایجوکیشن فیض اللہ خان لون نے اپنے خطاب میں کہا:
یہ تربیت اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ گلگت بلتستان کے ہر استاد کو جدید تدریسی اوزار اور فہم فراہم کیے جائیں، تاکہ طلباء کو معیاری تعلیم، تنقیدی سوچ، اور عملی زندگی کی تیاری میں مدد ملے۔ ایس۔ایل۔او پر مبنی تدریس طلباء کی سیکھنے کی پیش رفت کو جانچنے کا مؤثر ذریعہ ہے، اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے اساتذہ اب اسے عملی سطح پر نافذ کرنے کی صلاحیت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 32 نکاتی ایجنڈا ہر ہیڈ ماسٹر آفس میں نمایاں طور
پر موجود ہونا چاہیے، تاکہ اس پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
تقریب میں شریک ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان عبدالوہاب میر، سابق اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد، کنٹری ڈائریکٹر آفاق پاکستان عامر زیب، ممتاز ماہرِ نصاب و تعلیم ڈاکٹر فاضل الٰہی آوان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن (فیمیل) اسکردو، ڈی آئی ایس ایجوکیشن اسکردو ابوالحسن۔
یہ تربیت محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی اور تعلیمی معیار کی بلندی کے لیے جاری کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ اختتام پر تمام ہیڈ ماسٹرز کو اسنادِ تقسیم کیے۔
Comments are closed.