اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف
شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
6 کاروائیوں کے دوران ایک نائیجیرین باشندے سمیت 8 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 77 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد مالیت کی1776 کلوگرام منشیات برآمد۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1 کلو چرس برآمد۔
منڈی موڑ راولپنڈی کے قریب مسافر وین میں سوار 2 ملزمان سے 50 ایکسٹیسی گولیاں برآمد۔
کاک ُپل اسلام آباد کے قریب غیر ملکی نائجیرین باشندے سے 35 گرام آئس اور 2 گرام کوکین برآمد۔
گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
دیگر کاروائیاں
لاہور کے علاقے سرکلر روڈ کے قریب 1675 کلو پوٹاشیم پرمیگنیٹ اور 75 کلو نائٹرازیپم برآمد، 3 ملزمان گرفتار ۔
آبپارہ اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل میں 16.420 کلو آئس برآمد ۔
ٹی چوک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 9 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف
Comments are closed.