نیوٹریشن انٹرنیشنل نے آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی اور نیشنل فورٹیفیکیشن الائنس پاکستان کے ساتھ مل کر مظفرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا

مظفرآباد(پی آئی ڈی)7اگست2025
نیوٹریشن انٹرنیشنل نے آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی اور نیشنل فورٹیفیکیشن الائنس پاکستان کے ساتھ مل کر مظفرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس تربیتی سیشن کا اہتمام نیوٹریشن انٹرنیشنل کے خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن پروگرام کے تحت عمل میں آیا۔تربیتی سیشن میں آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی۔ تربیت کے دوران جن اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا ان میں خوردنی تیل سے متعلق مخصوص فوڈ سیفٹی چیلنجز، انسانی غذائیت میں چکنائی اور تیل کا اہم کردار، خوردنی تیل کے لیے ریگولیٹری معیارات (بشمول حفاظتی معیارات)، خوردنی تیل کے ترسیل اور ذخیرہ کرنے کے نظام اور خوردنی تیل کے غذائی اجزاء کو برقرار رکھنے اور خوردنی تیل کے ذمہ دارانہ استعمال شامل ہیں۔تربیتی سیشن میں بتایا گیا کہ خوردنی تیل اور گھی کی پیداوار کے دوران وٹامن اے اور ڈی کی فورٹیفیکیشن کو یقینی بنا کران غذائی اجزا کی قلت سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور دیگر مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری فوڈ/وائس چیئرمین آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی سہیل اعظم نے کہا کہ نیوٹریشن انٹرنیشنل کی جانب سے آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی کی صلاحیت کو بڑھانے میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے تعاون کی تعریف کی اور معیارات کے بہتر نفاذ کے لیے مزید ٹیسٹنگ آلات کی فراہمی پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نےکھلے/غیر صاف شدہ تیل سے متعلق ڈیٹا شیئرنگ کے لیے ایک باضابطہ طریقہ کار کے قیام کی اہمیت پر زور دیا اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ حفظان صحت سے متعلق کوکنگ آئل کی مصنوعات تیار کرکے ملک میں بیماریوں کے بوجھ کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔تقریب کے دوران، حفیظ اللّٰہ گھمبیر، نیشنل پروگرام منیجرفوڈ فورٹیفیکیشن، نیوٹریشن انٹرنیشنل، نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن پاکستان میں وٹامن اے اور ڈی کی کمی کو دور کرنے کے لیے ایک ثابت شدہ اور کم لاگت حکمت عملی ہے۔ انہوں نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کی طرف سے پاکستان بھر میں 150سے زا‏ئد خوردنی تیل بنانے والی ملوں اور فوڈ اتھارٹیز کے عملے کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے میں مہیا کی جانے والی معاونت کے بارے میں بتایا، جس کا مقصد قومی خوردنی تیل کی فورٹیٹفیکیشن کے معیارات کے موثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق صنعتی طور پر تیار کردہ ٹرانس فیٹی ایسڈز کے لیے نظر ثانی شدہ معیارات کو نافذ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے فوڈ اتھارٹیز کی مدد کرنے کے لیے نیوٹریشن انٹرنیشنل کے عزم کا بھی ذکر کیا۔ڈاکٹر عطاء اللہ جان نے شرکاء کو فوڈ سیفٹی کے حوالے سے ٹریننگ دی ۔ ڈاکٹر عطاء اللہ نے فورٹیفیکیشن کی اہمیت پر زور دیا، خوردنی تیل کی ویلیو چین میں فوڈ سیفٹی کے اہم مسائل کا اعادہ کیا، چکنائی اورخوردنی تیل کے لیے ریگولیٹری معیارات پر تبادلہ خیال کیا، نیز چکنائی اورخوردنی تیل کے ترسیلی نظام پر بھی بات کی۔ انہوں نے غذائی اجزاء کو برقرار رکھنے اور خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ذخیرہ کرنے اور ذمہ دارانہ استعمال پر بھی زور دیا۔تربیتی سیشن میں اعجاز احمد ڈپٹی ڈائریکٹر میرپور، سردار ثاقب ڈپٹی ڈائریکٹر مظفرآباد نے بھی شرکت کی۔اعجاز احمد ڈپٹی ڈائریکٹر میرپور شرکاء سے اپنے خطاب میں پاکستان میں غذائی قلت کے مسئلے کی طرف توجہ دلائی اور موجودہ تشویشناک صورتحال پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ غذائی قلت کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے حکومت نے کئی پروگرام شروع کیے ہیں جن کا مقصد اس اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہے۔ انہوں نے اس مشن میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کو غذائی قلت سے پاک کرنے کے لیے وژن 2025 میں طے کیے گئے ہدف پر زور دیا۔ ڈاکٹر حنا سلیم نے فوڈ فورٹیفیکیشن کی اہمیت اور مائیکرو نیوٹرینٹس کے ضروری فوائد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ان اہم غذائی اجزاء کی کمی کے نقصان دہ اثرات کو اجاگر کیا۔ جناب سہیل اعظم، سیکرٹری فوڈ-وائس چیرمین آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی نے پاکستان میں غذائیت کی کمی کے بوجھ کو کم کرنے میں فوڈ فورٹیفیکیشن کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، غذائیت کی کمی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نیوٹریشن انٹرنیشنل کی کوششوں اور اقدامات کی تعریف کی۔مبشر شریف اور مدثر علی شاہ زونل منیجرز نے شرکاء کو خوردنی تیل میں وٹامنز کی خاصیت کو چیک کرنے کی جدید آلات پر تربیت دی۔ امتیاز علی شاہ صوبائی پروگرام منیجر نیوٹریشن انٹرنیشل نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دیۓ۔

You might also like

Comments are closed.