ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق کی زیر صدارت14 اگست 2025”یوم آزادی پاکستان ومعرکہ حق“ کو شایان شان طریقے سے منائے جانے کے حوالہ سے منعقد کی جانے والی تقاریب کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مجسٹریٹ صاحبان،پولیس آفیسران اورضلعی آفیسران دیگر محکمہ جات نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ قیام پاکستان کے سلسلہ میں مسلمانوں کی طویل جدوجہداورقربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے،شہداء کے ایصال ثواب اورحاصل ہونے والی آزادی کی نعمت پرشکرگزاری کے سلسلہ میں ضلع ہذامیں تقاریب کاانعقادکیاجارہا ہے۔نماز فجر کے بعد ضلع ہذا کی تمام مساجد/مدارس میں پاکستان وآزادریاست جموں وکشمیر کی خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی وشہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی دعاؤں کااہتمام کیاجائے گا۔بعدازاں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہائی کورٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔اجلاس میں طے پایاکہ یوم آزادی کے موقع پرفلڈلائٹ سپورٹس ایونٹ، جملہ سرکاری وپرائیویٹ عمارات کی تزئین وآرائش،چراغاں،فوڈسٹالزجیسے اقدامات کیے جانے کااہتمام کیاجائے گا۔نیزیوم آزادی کے موقع پر جملہ پُل ہاء /مارکیٹس پر چراغاں کیاجائے گا۔علاوہ ازیں جملہ سرکاری/نجی تعلیمی ادارہ جات میں تقریری مقابلہ جات کااہتمام کیاجائے گا۔
Comments are closed.