میرپور (پی آئی ڈی)7اگست2025
مسلم ہینڈز میرپور کی شجرکاری مہم 2025 میں پودوں کی تقسیم دوسرے روز بھی جاری رہی۔میرپور شہر کو سرسبز بنانے کا مشن لیے مسلم ہینڈز میرپور نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے جس میں شہریوں کو مفت پودے فراہم کیے جارہے ہیں۔مہم کے دوسرے روز مہمان صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن مرزا وجاہت بیگ،سابق ڈی ایم ڈی اے چوہدری جاوید اقبال، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ فرخ اویس، جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر اعجاز محمود، جنرل سیکرٹری انجمن تاجراں راجہ خالد محمود خان نے شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے۔اس موقع پہ مہمانان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرپور شہر کو سرسبز بنانے کے لیے مسلم ہینڈز کے ساتھ سب کو تعاون کرنا چاہیے۔شہریوں کو چاہئے کہ وہ شجرپروری کو فروغ دیں تاکہ پودوں کی حفاظت یقینی ہوسکے۔مفت پودوں کی تقسیم سے سینکڑوں شہری مستفید ہورہے ہیں۔جلد مختلف تعلیمی اِداروں میں شجرکاری کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے سکولوں میں بھی شجر کاری کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ فرخ اویس نے کہا کہ سکولوں میں سٹاف نے شجر کاری کی ہے جبکہ سکول کھلنے کے بعد بھی شجر کاری مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب کیا جائے گا چونکہ شجر کاری کے بغیر موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا سد باب نہیں ہوسکتا اس لئے شجرکاری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے اور اس کے مثبت اثرات عوام تک پہچائیں جائیں۔
Comments are closed.