رجسٹرار سپریم کورٹ مظہر اقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آفیسران کا انتہائی اہم اجلاس کمیٹی روم نمبر 1 میں منعقد ہوا

مظفرآباد (پی آئی ڈی ) 7 اگست 2025
رجسٹرار سپریم کورٹ مظہر اقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آفیسران کا انتہائی اہم اجلاس کمیٹی روم نمبر 1 میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ سید فیضان حیدر، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس خواجہ محمد شوکت، نثار شاہین اسسٹنٹ رجسٹرار، سٹاف آفیسر تیمور ممتاز، پروٹوکول آفیسر تیمور درانی کے علاوہ دیگر آٖفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات کے دوبارہ انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی اور اس سلسلہ میں مجوزہ تقریبات اور جوڈیشل کانفرنس کےستمبر 2025 تک دوبارہ انعقاد کے سلسلہ میں ضروری انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ یاد رہے کہ مؤرخہ 10 مئی 2025 کو سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے قیام کو 50 سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس موقع پر گولڈن جوبلی تقریبات اور جوڈیشل کانفرنس مؤرخہ 8 تا 10 مئی 2025 کو منعقد ہو رہی تھی اور پروگرام حتمی ہو چکا تھا لیکن 6 تا 10 مئی کو پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی وجہ سے پیش آمدہ غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر گولڈن جوبلی تقریبات کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اجلاس میں طے ہوا کہ بہت جلدی گولڈن جوبلی تقریبات اور جوڈیشل کانفرنس کے دوبارہ انعقاد کے لئے حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.